ْ صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ایم پی اے راجہ صغیر احمد

جمعرات 11 جولائی 2019 16:40

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ایم پی اے حلقہ پی پی 7راجہ صغیر احمد کی بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ کا دورہ کیا اور انچارچ ہسپتال ڈاکٹر محمد اشفاق سے ہسپتال کے مسائل کے بارے میں بریفنگ لی، ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ ہسپتال میں سٹاف کی شدید کمی ہے اور ڈسپنسر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی مشکلا ت کا سامنا ہے ہسپتال راولپنڈی روڈ پر واقع ہے جس کی وجہ سے اس ہسپتال میں حادثات میں زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا جاتا ہے اور مذکورہ ہسپتال میں ڈسپنسر نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس کے علاوہ ہسپتال میں سینٹری ورکر اور چوکیدار کی آسامیاں بھی خالی ہیں جس پر عملہ کی تعیناتی بہت ضروری ہے اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہسپتال کو تمام سہولیات فراہم کریں گے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لئے میں کوش کر رہا ہوں جلد ہی عوام کو یہاں ایک بہترین اور سہولیات سے آراستہ ہسپتال ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں