راولپنڈی ، کانسٹیبل کا اندھاقتل ، مقتول کی اہلیہ اور بھانجا گرفتار

-ملزم نے ممانی کے عشق میں مبتلا ہو کر حقیقی ماموں کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا

منگل 16 جولائی 2019 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) تھانہ صدر واہ پولیس نے کانسٹیبل کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور مقتول کے بھانجے کو گرفتار کر لیا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کے بھانجے کے اپنی ممانی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،ملزم نے ممانی کے عشق میں مبتلا ہو کر حقیقی ماموں کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیاجبکہ مقتول کی اہلیہ نے قتل کا اعتراف کر لیاہے جس کی نشاندہی پرپولیس نے مرکزی ملزم زاہد کو بھی گرفتار کر لیاایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق چند روز قبل تھانہ واہ صدر میں تعینات پولیس کانسٹیبل اظہر حسین کو تھانہ چونترہ کے علاقہ میں واقع اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا،قتل کی واردات کے بعد ورثا کی جانب سے ڈارمہ رچایا گیاکہ یہ ڈکیتی قتل ہے پولیس کو شبہ تھا کہ قتل کی اس واردات کا ملزم یا ملزمان گھر میں ہی ہیں جس پرمقتول کی اہلیہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کی اس واردات کا اعتراف کر لیاملزمہ سمیرا نے بتایا کہ اس کے مقتول کے بھانجے زاہد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے اس کے کہنے پر زاہد نے اپنے حقیقی ماموں کانسٹیبل اظہر حسین کو قتل کر دیا،ایس پی نے بتایا کہ قتل کے مرکزی ملزم زاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں