مری، مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت میں ملوث پیر کے بیٹے سمیت2ملزمان گرفتار

مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے،پولیس حکام

منگل 16 جولائی 2019 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) تھانہ مری پولیس نے پیر کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی المناک موت کے واقعہ میں ملوث پیر کے بیٹے سمیت 2 ملزمان گرفتارکر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے سی پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کہ مری کے علاقہ میں چند افراد سراپا احتجاج ہیں جن کا مؤقف ہے کہ ان کے نوجوان کو پیر نے ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،سی پی او نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئی متعلقہ ایس پی اور ایس ڈی پی او کو موقع پر بھیجاجس پر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گاتھانہ مری میں مقتول وقاص کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوجوان وقاص علی ملزم پیر عظمت شاہ کا مرید تھا وہ غلطی سے مرید خواتین کے کمرے میں چلا گیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاادھرسی پی اونے مقدمہ کے تمام ملزمان اوران کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں