پولیس ٹریننگ سکول روا ت کے زیر تربیت اہلکار کلین وگرین پنجاب کی مہم میں پیش پیش

مین مری روڈ اسلام آبادسے شاہدرہ، پکنک پوائنٹ تک 12کلو میٹر کے علاقے میں صفائی مہم میں حصہ لیا ، ایک ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ جمع کیا ح* مہم کے تحت مختلف درختوں کے بیجوں کے 1500 بیگ بھی علاقہ میں پھینکے گئے

منگل 16 جولائی 2019 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) پولیس ٹریننگ سکول روا ت کے زیر تربیت ہیڈ کانسٹیبلوں اور کانسٹیبلوں نے مین مری روڈ اسلام آبادسے شاہدرہ، پکنک پوائنٹ تک 12کلو میٹر کے علاقے میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور1 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ جمع کیا -صفائی کے عمل کی نگرانی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول روات ابرار حسین نے کی اس موقع پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت مختلف درختوں کے بیجوں کے 1500 بیگ بھی علاقہ میں پھینکے گئے علاقہ کے رہائشیوں نے پولیس ٹریننگ سکول ، راوت کے زیر تربیت جوانوں کی ماحول دوست اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا صفائی کے اس عمل کے دورا ن ٹیلوں ، گرین بیلٹس اور کھلی جگہوں پر صفائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلیں، شاپنگ بیگز، جوس کے خالی ڈبے، چپس اور بسکٹ کے خالی پیکٹ اور کچرا وغیرہ بڑی مقدار میں اٹھایا گیااس موقع پر زیر تربیت پولیس کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل ابرار حسین نے کہاکہ صفائی مہم کا مقصد مون سون موسم میں شہریوں کیلئے پکنک پوائنٹس سے گندگی ہٹا کر صاف ستھر ا ماحول فراہم کرنا ہے اور اس سے بڑھ کر عوام میں صفائی کا شعور بیدار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں