آتشزدگی کے آلات کی تنصیب نہ کرنے پر 19افراد کو بھاری جرمانے عائد

نوٹسز کی مدت پوری ہونے کے بعد عمارتوں اور تجارتی مراکز کو سربمہر کر دیا جائے گا، چیف آفیسر

بدھ 17 جولائی 2019 18:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے آلات کی تنصیب نے کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 19افراد کو بھاری جرمانے اور اظہاروجوہ کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع کے چیف آفیسر طالب حسین نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی اور تھانہ مورگاہ کی حدود میں واقع ہوٹلز،بیکرز اور دیگر ریفرشمنٹ سنٹر میں سول ڈیفنس کے افسران نے پولیس کے ہمراہ انسپیکشن کی جس دوران 19افراد کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا ہے اور متنبہ کیا گیا کہ اپنے ہوٹلز میں آتشزدگی پر قابوپانے والے آلات کی فوری تنصیب کی جائے ،طالب حسین نے بتایا ہے کہ نوٹسز کی مدت پوری ہونے کے بعد فائرسیفٹی آلات کی تنصیب نہ کرنے والے عمارتوں اور تجارتی مراکز کو سربمر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں