راولپنڈ،ی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری

3 ماڈل کورٹس نے جمعرات کو1198 مقدمات کے فیصلے سنائے

جمعرات 18 جولائی 2019 23:35

․راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے،373 ماڈل کورٹس نے 18 جولائی 2019 کو 1198 مقدمات کے فیصلے کیے جس کی تفصیل یوں ہے کہ پہلے مرحلہ مین قائم کی گئے 167 عدالتوں نے قتل کے 51 اور منشیات کے 80 مقدمات یعنی 131 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 558 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

۔

(جاری ہے)

جس کی تفصیل یوں ہے کہ پنجاب میں قتل کے 16 اور منشیات کے 50، سندھ میں قتل کی16 اور منشیات کی19، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 18 اور منشیات کے 11 جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ایک مجرم کو سزائے موت اور 13 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 17 مجرمان کو کل 14 سال7 ماہ 15 دن قید اور 4752000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 270 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 797 مقدمات کے فیصلے کئے۔تمام عدالتوں نے 1790 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ مجموعی طور پر 138 مجرمان کو 225 سال،11ماہ اور 12 دن قید اور 87358122 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں