آرٹس کونسل میں معروف ادیب وشاعرڈاکٹردانش عزیزکی کتاب ’اک تارا،اک چانداورمیں‘کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جمعرات 18 جولائی 2019 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ادب کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل میں معروف ادیب وشاعرڈاکٹردانش عزیزکی کتاب ’اک تارا،اک چانداورمیں‘کی تقریب رونمائی کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت نظم کے ممتازشاعرڈاکٹروحیداحمدنے کی جبکہ ممبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحیدمہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

دیگرمہمانوں میں نذیرقیصر،محمدافضل پارس، علی صدف، ندیم شیخ، بلقیس خان، تجدید قیصر اورحسن بانوشامل تھیں۔

’اک تارا،اک چانداورمیں‘ پراظہارخیال کرنے والوں میں نسیم سحر،صباح کاظمی، بشرہ حزیں اوردیگرشامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروحیداحمدنے کہا کہ ڈاکٹردانش عزیزکی شاعری میں اسرارورموزپنہاں ہیں جبکہ موضوعات اوراندازبھی دوسروں سے مختلف ہے۔ممبرپنجاب اسمبلی مومنہ وحیدنے کہا کہ ادب وہی ہے جس میں معاشرے کا عکس نظرآئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں