پاکستان بھر میں قائم کی جانے والی 373 ماڈل کورٹس نے 20 جولائی تک مجموعی طور پر 476 مقدمات کے فیصلے کر دیئے

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان بھر میں قائم کی جانے والی 373 ماڈل کورٹس نے ہفتہ مورخہ 20 جولائی 2019 کو مجموعی طور پر 476 مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔ ڈی جی پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 73 اور منشیات کے 71 مقدمات یعنی 144 مقدمات کا فیصلے سنائے۔تمام عدالتوں نے کل 443 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی آر کے مطابق پنجاب میں قتل کے 25 اور منشیات کے 46، اسلام آباد میں منشیات کا 1، سندھ میں قتل کے 23 اور منشیات کے 6، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 23 اور منشیات کے 18 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 2 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔4 مجرمان کو سزائے موت21 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 28 مجرمان کو کل 160 سال 7 ماہ 8 دن قید اور 8674900 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے ہفتہ کو مجموعی طور پر 169 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 163 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی531 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 51 مجرمان کو 56 سال، 6 ماہ اور 24 دن قید اور 2824046 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں