راولپنڈی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں17ملزمان گرفتار

y 3190گرام چرس،80لیٹر شراب،14بوتل شراب،3پستول 30بور مع8روند برآمد

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں17ملزمان گرفتار کر کے 3190گرام چرس،80لیٹر شراب،14بوتل شراب،3پستول 30بور مع8روند برآمد کر لئے تھانہ صادق آباد پولیس نے طاہر سے 1370گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے محمد علی سے 1220گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے بلال سے 600گرام چرس،تھان گنجمنڈی پولیس نے مشتا ق سے 5لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے شرافت سے 5لیٹر شراب،تھانہ واہ صدر پولیس نے عامر سے 10لیٹر شراب،وقاص سے 10لیٹر شراب،تھانہ گوجر خان پولیس نے خضر سے 10لیٹر شراب،یونس سے 10لیٹر شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے شکور سے 10لیٹر شراب،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے رامس سے 10لیٹر شراب،تھانہ چونترہ پولیس نے عادل سے 10لیٹر شراب،دلشان سے 10بوتل شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے وقاص سے 4بوتل شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے نعمان سے 1پستول30بور مع5روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے حمزہ سے 1پستول 30بور ،تھانہ جاتلی پولیس نے عنصر سے 1پستول30بور مع3روند برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں