راولپنڈی کینٹ، واٹربرانچ کی نادہندگان سی42لا کھ روپے کی ریکوری، غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی ، 300کنکشن منقطع

منگل 23 جولائی 2019 19:01

راولپنڈی 23جو لا ئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ واٹر ریکوری کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں سے جولائی میں 42 لاکھ روپے کی ریکوری کر کے 300سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے ۔ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے اے پی پی کو بتایاکہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں عدم ادائیگی پر بیشتر نوٹسز دیئے گئے تھے جن پر کینٹ بورڈ کے شعبہ واٹر ریکوری کے عملے نے ٹینچ بھاٹہ،رینج روڈ،بکرا منڈی ،صدر ، ویسٹریج ،نصیر آباد سی42 لا کھ ریکوری کی۔

ترجمان راولپنڈی کینٹ قیصر محمود نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کے واٹر ریکو ر ی سیل نے رواں ماہ کے دوران کینٹ کے مختلف علا قو ں میں واجبات کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 300کنکشن منقطع کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ واٹر ریکوری سیل نے یہ کارروائیاں گوالمنڈی، صدر، مصریا ل ، چوہڑ ، ٹنچ بھا ٹہ اور افشا ں کا لو نی کے علا قو ں میں کیں جہاں خصوصی ٹیموں نے غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کر کے انہیں منقطع کیا ۔

کینٹ بورڈ حکام نے قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں واٹر کنکشنز منقطع کر دیئے جائیں گے اور ایسے صارفین پر بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔حکام نے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو واٹر کنکشنز فوری ریگولرائز کروانے کی ہدایت کی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں