پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح غیر معیاری پروڈکشن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کاروائیاں

فوڈ پوائنٹس سر بمہر(سیل)کرنے کے ساتھ متعدد فوڈ پوائنٹسکو خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 22ہزار500روپے جرمانہ

منگل 23 جولائی 2019 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح غیر معیاری پروڈکشن اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمیں کاروائیوں میں 3فوڈ پوائنٹس سر بمہر(سیل)کرنے کے ساتھ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 22ہزار500روپے جرمانہ عائدکردیا جبکہ بڑی مقدار میں مضر صحت اشیا تلف کردیں فوڈسیفٹی ٹیم نے راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی ، مکھیوں کی بہتات،گندے اور بدبودار ماحول کی بنا پر سردار چکن شاپ کو سیل کر دیاسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقص اشیا کے استعمال،ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی،غیر معیاری پروڈکشن،صفائی کے نامناسب انتظامات پر سویٹس ٹوتھ اور بریانی ماسٹر کوسربمہر کر دیا ادھر جہلم کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں دودھ لیجانیوالی گاڑیوں کی چیکنگ میں 1700لیٹر ملاوٹی اور مضر صحت دودھ تلف کر دیاعلاوہ ازیںراولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی، ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ86ہزارروپے جرمانے عائد کئے چکوال اور گردونواح میں قوانین کی خلاف ورزی پر 36ہزار500روپے کے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ڈویژن بھرمیں کار وائی کے دوران 1700لیٹر دودھ،بھاری مقدار میںغیر معیاری، زائد المیعاد اشیا اور مضر صحت خوراک تلف کرنے کے علاوہ درجنوں فوڈ پوائنٹس کوحتمی نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں