کینٹ ایریاز میں بغیر لائسنس کام کرنے والے 520 افراد کو نوٹسز جاری

ہفتہ 17 اگست 2019 16:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے کینٹ ایریاز میں بغیر لائسنس کام کرنے والی520 افراد کو نوٹسز جاری کر کے 14 لا کھ روپے کی ریکو ری کر لی۔ ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کینٹ بورڈ نے جولائی میں بغیر لائسنس کام کرنے والوں کے خلاف520 نو ٹسز جاری کیے اورخبردار کیاکہ اپنے لائسنس کی تجدید جلد از جلد کنٹو نمنٹ بورڈ کے دفتر سے کروائیں ورنہ کینٹ بورڈ سخت کاروائی عمل میں لائے گا۔

ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ کینٹ بورڈ کی ٹریڈ لائسنس برانچ نے اب تک کینٹ کے مختلف علاقوں سے 215 لائسنسز کا اجراء کیا ہے جس سے 14لاکھ روپے ریکوری حا صل کی گئی۔ جولائی میں راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے غیر قانو نی بغیر نقشہ تعمیرا ت کے خلاف کا روا ئی کے دوران 12 نوٹسز جاری کیے اور 5ٹرک سا ما ن ضبط کیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی بلڈنگ اور بغیر نقشہ جات کے خلاف کاروائی میں کینٹ کے علاقوں مصریال روڈ ، قائد اعظم کالونی ،فاروق آباد ،پشاورروڈ کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر U/s 185 اور U/s 256 کے تحت خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 12مالکان کو نوٹس دیے اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ وہ اپنے نقشے جلد از جلد کنٹو نمنٹ بو رڈ کے دفتر میں جمع کر وا ئیں۔

شعبہ انفورسمنٹ کا عملہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرکی خصو صی ہدایت پر راولپنڈی کینٹ کے تما م علا قو ں سے تجاوزات کے سلسلے میں آپریشن کر رہا ہے ۔ شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علا قوں صدر ، بینک روڈ ، کشمیر روڈ ، مصریال روڈ ،، 22نمبر کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قانونی کاروائی کرتے ہوئی5ٹرک سامان قبضے میں لیئے اور کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی اور بغیر منظوری کے آویزاں کیئے گئے بینرز اور پوسٹراُتار کر قبضہ میں لیئے ۔

راولپنڈی کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں صدر ،پشاور روڈ،آلہ آباد میں موجود25فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے جس میں 16 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیئے اور40اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ،فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کارروائی کر رہا ہے اس ضمن میں کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر نے سخت ہدا یا ت جا ری کر رکھی ہیں کہ کینٹ کے رہا ئشیوں کومعیا ری اشیا ء کی فرا ہمی یقینی بنا ئی جا ئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں