راولپنڈی کینٹ ،مو ن سو ن میں 29300 پودے لگائے جائیں گے

کینٹ میںگذشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی ایک آنگن ایک پودا مہم شروع نہ ہو سکی

ہفتہ 17 اگست 2019 20:01

راولپنڈی 17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ مون سو ن شجر کا ری مہمکے دوران 29300 پو دے لگا ئے گا ۔ترجمان کینٹ کے مطابق کینٹ کے مختلف علا قو ں چورا ہو ں ، گرین بیلٹس، سکو لو ں ، پا رکس، قبر ستا ن اور دیگر جگہوں پرسا یہ دا ر پودوں میں شیشم، السٹو نیا ، مولساری،پیلکن ،پائنز ،سیرس، کچنار،جکرندہ،گل نشتر، چیڑ ،کے 11,120 جبکہ پھلدار پودوں میںلیموں ،لیچی ،امرود،لوکاٹ ،جامن ،چیکو ، کے 16,900 پو دے لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس مہم میں پو دو ں کی بقا کیلئے چھو ٹے پو دوں کی بجا ئے بڑے اور صحت مند طویل قامت پودے لگا ئے جائیں گے اس مہم کا مقصد کینٹ کے علا قو ں کو خو بصو رت بنا نا اور عوا م النا س کی دید کیلئے بہتر ین ما حو ل فرا ہم کر نا ہے واضع رہے کہ اس شجر کاری مہم کیلئے گڑھے کھودنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ شجر کاری کا عمل 30ستمبر 2019 تک مکمل کر لیا جائیگا اس بار اٹھائے گئے اقدامات سے شجرکاری مہم کے 90 فیصد سے زائد پودے بچائے جا سکیں گے ۔کینٹ بورڈ نے عوام سے ان پودوں کی نگہداشت میں ہار ٹیکلچر عملہ سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ کینٹ بورڈ گذشتہ برس کی طرح رواں برس ایک آنگن ایک پودا مہم شروع نہیں کر سکا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں