بچیوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 17 اگست 2019 22:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) بچیوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم قاسم جہانگیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ملزم قاسم جہانگیر کو سول و ڈیوٹی جج آصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر سب انسپکٹر عقیل راٹھور نے موقف اپنایا کہ ملزم سے ویڈیو ،ہینڈی کیم ،خنجر اور دیگر اشیا ء بر آمد کرنی ہیںاس لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دوروز کی توسیع کر دی ۔ملزم کی اہلیہ کرن قاسم کو بھی 164 کے تحت بیان قلمبند کرنے کیلئے جیل سے عدالت میں پیش کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں