سروس اپ گریڈیشن پر آر ڈی اے و واسا ملازمین کا جشن

مستقلی سے قبل کنٹریکٹ سروس کا تحفظ ،ملازمین کے ویلفیئر فنڈ میں اضافہ کر دیا گیا

پیر 19 اگست 2019 20:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) چیئر مین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی ای)محمد عارف عباسی نے آرڈی اے و واسا ملازمین کی سروس اپ گریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دے دی جس کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ چیئر مین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے پیر کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ آرڈی اے و واسا ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 50% الاؤنس اور سابقہ کنٹریکٹ سروس کے تحفظ کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کے ویلفیئر فنڈ میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔

چیئرمین نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ویلفیئر الائونس کے حوالے سے ملازمین کے بچوں کی شادی سمیت دیگر الائونسز کی مد میں دور حاضر کی ضروریات کے مطابق قابل قدر اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اب ملازمین کو چاہیے مزیدمحنت اورجانشانی سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کے ازالہ کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق واسا و آر ڈی اے ملازمین کی بنیادی تنخواہ((2017 میں 50%اضافہ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ بلڈنگ انسپکٹرز کی پوسٹوں کی گریڈ 11سے گریڈ 14میں اپگریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے اہل خانہ کے لئے امداد میں اضافے کی منظوری، آر ڈی اے /واسا سروس ریگولیشن 2012میں ترمیم کی منظوری،آرڈی اے اور ذیلی ایجنسی واسا کے ملازمین کی مستقلی سے قبل کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جانے والی سابقہ سروس کی شمولیت کی منظوری شامل ہے ۔واضح رہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کو ان کی سابقہ تاریخ ملازمت سے منسلک کیا گیاہے جسے ملازمین نے سراہاہے اور کہاہے کہ ان اقدامات کی بدولت ملازمین کی استعداد کار میں ازخود اضافہ ہو گا ۔

چیئر مین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے ایک سوال کے جواب میں اے پی پی کو بتایاکہ غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔یہ آپریشن آئندہ ماہ میں بھی جاری رہے گا اور کسی بھی غیر قانونی رہائشی ا سکیم کو کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں