انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو خوش آئند قراردیدیا

منگل 20 اگست 2019 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین سید شاہد علی شاہ جی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ انتہائی پیشہ وار اور منجھے ہوئے جرنیل ہیں انہوں نے بھارت کی ہر ساز ش کا مقابلہ کیا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

موجود صورتحال میں ان کی ملازمت کا جاری رہنا ملکی مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف ایک منجھے ہوئے جرنیل ہیں اورانہوںنے بہترین پیش وارانہ صلاحیتوں سے نا صرف ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا بلکہ بھارت جیسے دشمن ملک کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت اور ملکی سلامتی اور دفاع کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر یہ درست اور بروقت فیصلہ ہے۔ اس وقت ملک کو خطے کی صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اشدضرورت ہے جو انڈیا کی ہر ساز ش کو ناکام بنا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں