راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 17افراد گرفتار

منگل 20 اگست 2019 21:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7410گرام چرس،5لیٹر شراب،120بوتل شراب،7پستول30بور معہ30روند،240لیٹر پٹرول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے عنائیت سے 1480گرام چرس اور 1پستول 30بور معہ 4روند،تھانہ نیوٹائون پولیس نے عثمان سے 2000گرام چرس،تھانہ صدربیرونی پولیس نے بلال سے 570گرام چرس،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے لیاقت سے 1800گرام چرس،نواز سے 1560گرام چرس اور 120بوتل شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے شاکر سے 5لیٹر شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے ندیم سے 1پستول 30بور معہ5روند ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عثمان سے 1پستول30بور معہ4روند،انجم سے 1پستول30بور معہ3روند،عمر سی1پستول 30بور معہ4روند،احمد سے 1پستول30بور معہ6روند،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے نواز سے 1پستول30بورمعہ 4روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے ناصر سی10لیٹر غیر قانونی پٹرول ،تھانہ روات پولیس نے وسیم سی10لیٹر پٹرول ،سفیر سی220لیٹر پٹرول جبکہ نوید اور تحسین کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے سامان ریفلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں