ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے 4ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا

منگل 20 اگست 2019 21:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے منشیات کے 4ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے، ملزمان یوسف اور محمد اسلم کے خلاف تھانہ نصیر آبار اور ملزم محمد اسماعیل کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ اور ملزم شکور اللہ کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے منشایت برآمد کرکے الگ الگ 9Cکی دفعہ کے تحت مقدمات درج کئے اور چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کرائے، گزشتہ روز عدالت نے مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں