ْراولپنڈی ،یونیورسٹی طالبہ سے زیادتی ،برہنہ ویڈیو بنانے کے مقدمے کی سماعت 24 اگست تک ملتوی

منگل 20 اگست 2019 21:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد فاورق نے تھانہ سٹی میں درج ایم ایس سی کی طالبہ سے زیادتی کرنے اور برہنہ ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کرن قاسم زوجہ قاسم جہانگیر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی تو ملزمہ نے اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرادیا عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئی24اگست تک ملتوی کر دی ہے، ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے خاوند سے مل کر ایم ایس سی کی طالبہ اور شادی شدہ خاتون کو اغواء کیا، ملزمہ کے خاوند نے طالبہ سے زیادتی کی اور ملزمہ ویڈیوبناتی رہی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں