بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، بچے سمیت3شہری شہید

پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی2بھارتی بنکر تباہ، افسر سمیت6بھارتی فوجی ہلاک

منگل 20 اگست 2019 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے نزدیک تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت3شہری شہید ہو گئے پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی2بھارتی بنکر تباہ کرد ئیے گئے جبکہ افسر سمیت6بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث ایک بچے سمیت3افراد شہید ہو گئے پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور2بھارتی بنکرز تباہ کر دے پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے افسر سمیت6فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں