بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر پر فائرنگ

پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک، دو بنکرز تباہ کردیئے

منگل 20 اگست 2019 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا موثر جواب دیتے ہوئے ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا اور 2 بنکرز بھی تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارت کی جانب کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے ایک 7 سالہ بچے سمیت 3 شہری شہید ہوئے تھے جس پر پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک، متعدد کو زخمی اور 2 بینکرز کو تباہ کردیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں