آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبر لینے والے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبہ کی ملاقات

قومی تعلیمی دھارے میں آنے سے مدارس کے طلبہ کو دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 21 اگست 2019 22:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی دھارے میں آنے سے مدارس کے طلبہ کو دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والے 13 رکنی وفد میں مدارس کی 4 طالبات بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف مضامین میں کامیابی حاصل کرنے پر طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ اور طالبات اسی طرح محنت جاری رکھیں اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں مفید شہری کا کردار ادا کریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی تعلیمی دھارے میں آنے سے مدارس کے طلبہ کو دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مدارس کے طلبہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں