راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،16ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 اگست 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1860گرام چرس،98لیٹر شراب،18بوتل شراب،2پستول 30بور معہ9روند اور 1کارپین 12بور معہ4کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹائون پولیس نے راشد سے 1520گرام چرس،ناہید سے 20لیٹر شراب،عقیل سے 20لیٹر شراب،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے وقار سے 340گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے زیشان سی10لیٹر شراب،جبران سے 10لیٹرشراب،دانیال سی10لیٹر شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عمران سے 20لیٹر شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے تنویر سے 5لیٹر شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے اظہر سی5لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ثاقب سے 5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے کامران سی5لیٹر شراب،آصف سے 18بوتل شراب،وقاص سے 1پستول30بور معہ5روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے نثار سی1پستول30بور معہ4روند،تھانہ کلرسیداں پولیس نے نعیم سی1کارپین 12بور معہ4کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں