راولپنڈی ،پولیس نے کرایہ داری ایکٹ ،غیرقانونی گیس ریفلنگ ودیگر کیخلاف کارروائی، دس ملزما ن گرفتار

ہفتہ 24 اگست 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ ،غیرقانونی گیس ریفلنگ اور سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ وارث خان پولیس نے طاہر ،آصف،صابر،حمزہ،سہیل ،اورنگزیب ،احسن ،تھانہ مورگاہ پولیس نے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے محمد فریاد جبکہ سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عبدالرحمان اور اظہر کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں