پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری

3ماڈل کورٹس نے جمعہ کو مجموعی طور پر 201 مقدمات کا فیصلہ سنایا

ہفتہ 24 اگست 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری۔373ماڈل کورٹس نے جمعہ 23 اگست 2019 کو مجموعی طور پر 201 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس کی تفصیل یوں ہے کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کی37اور منشیات کی29مقدمات یعنی66مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل294گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

۔

(جاری ہے)

جس کی تفصیل یوں ہے کہ پنجاب میں قتل کی7اور منشیات کی16، سندھ میں قتل کی23اور منشیات کی9، خیبر پختونخواہ میں قتل کی7اور منشیات کی3 جبکہ بلوچستان میں منشیات کا1مقدمہ کا فیصلہ ہوا۔2مجرمان کو سزائے موت8کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر8 مجرمان کو کل47سال6 ماہ 10 دن قید اور3662000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 100دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی35مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی79گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 2مجرمان کو3ماہ قید اور 31000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ سہیل ناصر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل''

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں