ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر24گھنٹوں کے دوران 37روڈ ٹریفک حادثات رونما،38افرادزخمی ہوئے

اتوار 25 اگست 2019 00:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر24گھنٹوں کے دوران 37روڈ ٹریفک حادثات رونماجن میں38افرادزخمی ہوئے ۔ان حادثات میں15افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور23افراد ذیادہ زخمی ہوئے جنہیںابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی میںقریبی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں26ڈرائیورز،05مسافراور07پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں35مرداور03 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں03افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم،28 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان ،06 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور 01فرد کی اوسط عمر 60سال سے ذیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں