سی پی اوراولپنڈی کا محرم الحرام کے تمام روایتی و لائسنسی جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرچنگ کا حکم

جلوس نکلنے سے پہلے پولیس کا روٹ پر فلیگ مارچ کا فلیگ مارچ ہو گا

اتوار 25 اگست 2019 00:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) سی پی اوراولپنڈی محمد فیصل رانا نے محرم الحرام کے تمام روایتی و لائسنسی جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرچنگ کا حکم دے دیاجلوس نکلنے سے پہلے پولیس کا روٹ پر فلیگ مارچ کا فلیگ مارچ ہو گاسی پی او نے یہ ہدایات افسران کے ایک اجلاس کے دوران جاری کیںاجلاس میں ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی پوٹھو ہار سید علی ،ایس پی راول اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی اجلا س میں ضلع راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران نکلنے والے روایتی اور لائسنسنی جلوسوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے سی پی او فیصل رانا نے حکم دیا کہ جتنے بھی راویتی اور لائسنسنی جلوس نکلنے ہیں ان کے روٹس کی مکمل سرچنگ اور چیکنگ ہو گی،یہ سرچنگ اور چیکنگ کسی گزٹیڈ پولیس آفیسر کی موجودگی میں ہو گی ،سول انتظامیہ ،ریسکیو1122اور سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی سرچنگ اور روٹ چیکنگ کے عمل میں آن بورڈ لیا جائے ،انہوں نے کہا کہ روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے نکلنے سے قبل پولیس کا پورے روٹ پر فلیگ مارچ ہو گا،روٹ پر آنے والی مارکیٹوں کو مکمل بند رکھا جائے گا،جلوس کے راستے میں آنے والے رہائشی علاقوں کی چھتوں پر چڑھ کر کوئی بھی جلوس نہیں دیکھ سکے گا،روٹ کے حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز چھتوں پر تعینات ہوں گے،جلوس کے روٹ پر آنے والے رہائشیوں سے اس بات کا ضمانت نامہ لیا جائے گا کہ ان کے پاس کوئی بیرون شہر سے کوئی شخص مقیم نہیں ،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے روایتی اور لائسنسی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی دینا ہے تاہم جلوسوں کے منتظمین کا فرض ہے کہ وہ بھی پولیس کے ساتھ قانون کی حکمرانی میں مکمل تعاون کریں جلوس کے روٹ اور وقت کی پابند ی پر کسی بھی صورت میں کوئی بھی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا،فیصل رانا نے کہا کہ جس طرح روایتی اورلائسنسنی جلوسوں کے راستے میں کوئی اور کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اسی طرح کوئی غیر قانونی جلوس یا کسی قسم کا غیر قانونی پروگرام بھی منعقد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں