سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چھ مساجد شہید ہوئیں، 226دکانیں تباہ ہوئیں ، ترجمان نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

اتوار 25 اگست 2019 15:40

سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے۔ یکم جولائی سے 25اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے جس کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 225 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا،خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 74افراد جاں بحق ہوئے ہوئے ،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 166افرادزخمی ہوئے ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چھ مساجد شہید ہوئیں، 226دکانیں تباہ ہوئیں ،بارشوں اور سیلاب سے 18 پلوں اور 63 سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 399گھروں کو جزوی جبکہ 270گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں