ڈینگی کے خاتمے کیلئے آر ڈبلیوا یم سی فعال کردار ادا کر رہی ہے، اویس منظور تارڑ

بدھ 11 ستمبر 2019 16:58

ڈینگی کے خاتمے کیلئے آر ڈبلیوا یم سی فعال کردار ادا کر رہی ہے، اویس منظور تارڑ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے آر ڈبلیو ایم سی فعال کردار ادا کر رہی ہے اور متاثرہ علاقوں سمیت شہر کی بھرپور صفائی تیزی سے جاری ہے، نالیوں اور خالی پلاٹوں کو خصوصی طورپر صاف کر کے سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، صفائی کیساتھ ساتھ شہریوں کو انسداد ڈینگی کیلئے متاثرہ علاقوں میںخصوصی کیمپ لگاکرآگاہی دی جا رہی ہے۔

ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی کے ذریعے بیماریوں کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سب نے مل کر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین اور ڈینگی فری بنانا ہے، صفائی نصف ایمان ہے، اپنے شہر کو گندگی اور بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی ایک مشترکہ عمل ہے، سب اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا۔ بدھ کے روزراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے یوسی 6 ڈھوک حسو میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے اور گھر گھر جا کر انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے اور بازار میں جا کردکانداروں اور خریداروں کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی،کمیونیکیشن ٹیموں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ اپنے گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،ہمیں اس موذی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں