چکلالہ کینٹ میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال کے باوجود بیشتر علاقوں میں فوگنگ نہ ہو سکی

فوکل پرسن اینٹی ڈینگی سرویلینس سی سی بی سمیت حکام نے خاموشی اختیار کر لی

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

راولپنڈی 11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں ڈینگی نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی، فوکل پرسن اینٹی ڈینگی سرویلینس سی سی بی سمیت حکام نے خاموشی اختیار کر لی، تشویشناک صورتحال کے باوجود فوگنگ نہ ہو سکی۔ اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں اینٹی ڈینگی سرویلینس کا عمل جاری ہے تاھم بیشتر علاقوں میں فوگنگ اور سپرے تاحال نہیں کیا جا سکا ۔

آر سی بی کی ٹیموں نے 1520گھروں کی سرویلینس کی جس کی دورا ن 5265کینٹینرز چیک کئے گئے۔ اس جانچ پڑتال کے دوران 55 گھر و ں سے لا روا ملا جسے مو قع پر تلف کر دیا گیا، دو سری جا نب آئو ٹ ڈور ٹیموں نے کینٹ کے مختلف علاقوں برٹش ہوم، نصیر آباد، ویسٹریج، مصریال روڈ، چوہڑ، رینج روڈ، ڈھوک گجراں میں موجود ٹائر شاپس، کارخانہ، دکانوں ، ہوٹلوں ، پلا ٹس ، فلٹر یشن پلا نٹس اور قبرستا ن کی سرویلینس کے دوران 15مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں ڈینگی نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے اور اطلاعات کے مطابق الائیڈ ہاسپیٹلز میں بدھ کو ڈینگی کے لائے گئے مشتبہ مریضوں میں سے زیادہ تعداد کا تعلق چکلالہ کینٹ کے علاقوں سے ہے تاھم تشویشناک صورتحال کے باوجود فوکل پرسن اینٹی ڈینگی چکلالہ کینٹ صورتحال بارے اعداد و شمار بتانے سے گریزاں ہیں ۔

اس حوالے سے سیکرٹری چکلالہ کینٹ حسنین شاہ نے بھی ذرائع ابلاغ کو حقائق بتانے سے گریز کیا ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ چکلالہ کینٹ کے اکثر علاقوں میں تاحال اینٹی ڈینگی سپرے اور فوگنگ نہیں ہو سکی ۔اس بارے میں ذرائع کا دعوی ہے کہ اینٹی ڈینگی سپرے کی خریداری کے لیے فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی تاھم اس بارے میں حکام نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں