ڈینگی کے خاتمے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فعال کردار ادا کر رہی ہے ، چودھری محمد علی رندھاوا

ڈینگی کے متاثرہ علاقوں سمیت شہر کی بھرپور صفائی تیزی سے جاری ہے،نالیوں اور پرائیویٹ پلاٹوں کو خصوصی طورپر صاف کرکے سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 11 ستمبر 2019 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری محمدعلی رندھاواکی ہدایت پرراولپنڈی میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فعال کردار ادا کر رہی ہے اور ڈینگی کے متاثرہ علاقوں سمیت شہر کی بھرپور صفائی تیزی سے جاری ہے،نالیوں اور پرائیویٹ پلاٹوں کو خصوصی طورپر صاف کرکے سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے،صفائی کیساتھ ساتھ شہریوں کو انسداد ڈینگی کیلئے گھر گھر،دکانوں اور متاثرہ علاقوں میںخصوصی کیمپ لگاکرآگاہی دی جا رہی ہے،بدھ کے روزڈھوک حسو میں آگاہی کیمپ میں انسداد ڈینگی کے پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور سیکڑوں افراد کو آگاہی فراہم کی گئی،آج بھی ڈھوک کھبہ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک ملکر کیمپ لگائینگے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کے زریعے بیماریوں کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،سب نے ملکر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین اورڈینگی فری بنانا ہے،صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا،بدھ کے روزراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے یوسی 6 ڈھوک حسو میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے اور گھر گھر جا کر انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے اور بازار میں جا کردکانداروں اور خریداروں کو انسداد ڈینگی مہم سے متعلق آگاہی فراہم کی،کمیونیکیشن ٹیموں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ اپنے گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،ہمیں اس موزی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا،، آرڈبلیو ایم سی کے امتیاز خان اور البائراک کے ارکان کمیل عباس ودیگر نے شہریوں کو بتایا کہ اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی،محلوں میںبھی صفائی ستھرائی از حد ضروری ہے ،صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے، ،گلی ،محلے میں کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،اسے ڈسٹ بن یا باہر نصب کوڑا دانوں میں ڈالیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،اپنے اردگرد کے علاقوں ،گھروں ،گلیوں اور بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،آرڈبلیو ایم سی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم میں آپکے شانہ بشانہ ہے اورشہر میں صفائی کیلئے کوشاں و پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک ملکر اس شہر کو صاف بنانے میں مصروف عمل ہیں،شہری بھی صفائی کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،شہریوں کی بڑی تعداد نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں