ٹورسٹ فورس کا قیام ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے فروغ کے لئے انقلابی قدم ہے،محمدفیصل رانا

نئی فورس سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ ان کی سیاحتی حوالے سے راہنمائی کرے گی،ٹورسٹ فورس کو سیاحتی حوالے سے کورس کروائیں گے تاکہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق سیاحوں کو راہنمائی کر سکیں،سٹی پولیس آفیسر

اتوار 15 ستمبر 2019 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ ٹورسٹ فورس کا قیام ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے فروغ کے لئے انقلابی قدم ہے،نئی فورس سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ ان کی سیاحتی حوالے سے راہنمائی کرے گی،ٹورسٹ فورس کو سیاحتی حوالے سے کورس کروائیں گے تاکہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق سیاحوں کو راہنمائی کر سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ اور راہنمائی کے لئے نئی قائم کی جانے والی ٹورسٹ فورس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں ایس پی صدر رائے مظہر اقبال سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی،سی پی او نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی مقام پوری دنیا میں سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں جن میں ملکہ کوہسار مری کا شمار دنیا کے بڑے ،دلفریب اور دلکش سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مری میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں جائیں،عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقع پرپنڈی پولیس نے پوری تندہی کے ساتھ سیاحوں کو اس طرح قانون کی چھتری کے نیچے سہولیات فراہم کیں کہ یہاں پر قانون شکنی کاکوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،سی پی او نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نئی ٹورسٹ فورس قائم کی جا رہی ہے جس کا مقصد سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ اس نئی فورس کے کام کرنے سے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد ورفت مزید مربوط اور منظم ہو جائے گی،نئی فورس میں کام کرنے والے افراد کو سیاحتی حوالے سے خصوصی کورسز کروائے جائیں گی ،خصوصی کلاسز ہوں گی جن میں اس ٹورسٹ فورس کو ملکہ کوہسار مری کی تاریخ اس کے سیاحتی پس منظر اوردیگر امور کے حوالے سے اس طرح تعلیم و تربیت دی جائے گی کہ نئی ٹورسٹ فورس ایک مکمل ’’لیڈنگ فورس‘‘ راہنما فورس کے طور پر کام کرے گی،یہ فورس پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر حوالے سے راہنمائی مہیا کرے گی ،سی پی او نے کہا کہ مری میں نئی بننے والی ٹورسٹ فورس کے حوالے سے میں روزانہ اجلاس لوں گا اور 24/7فالواپ لوں گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں