ضلع بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید81مریض سامنے آگئے

پیر 16 ستمبر 2019 19:40

راولپنڈی 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید81مریض سامنے آگئے ۔محکمہ صحت راولپنڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پیر کو ضلع راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں ،چکلالہ و راولپنڈی کینٹ سے الائیڈ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر81مریض لائے گئے جن میں سے 76مریضوں کی تشخیص کے بعد ان کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پیر کو پوٹھوہار ٹائون کی مختلف یونین کونسلز سے ڈینگی کے 22مریض لائے گئے جبکہ ڈینگی سے متاثرہ یو نین کو نسل 79سے 39مریض لائے گئے ۔اسی طرح چکلالہ کینٹ سے 05،راولپنڈی کینٹ سے 6،راول ٹائون سے 8اور ٹیکسلا سے ایک مریض رپورٹ ہوا ۔ڈینگی کی گھمبیر صورتحال کے حوالے سے پوٹھوہار ٹائون سے سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم کینٹ کے علاقوں میں فوگنگ کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں