سعودی عرب میں مقیم نامور شاعر، ادیب، سفر نگار ''سعید اشعر'' کے ساتھ آرٹس کونسل میںادبی نشست

پیر 16 ستمبر 2019 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) معروف ادبی تنظیم ارتقا(سرائیکی ادب سنبھال پاکستان) کے زیرِاہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے سعودی عرب میں مقیم نامور شاعر، ادیب، سفر نامہ نگار اور خاکہ نگار ''سعید اشعر'' کے ساتھ ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر، ادیب، نقاد، سکالر اور دانشور سید شبیہ الحسن رضوی نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی معروف شاعر، نقاد اور دانشور جمیل یوسف صاحب اور خوبصورت شاعر محبوب ظفر تھے ۔

ادبی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت نوجوان شاعر شہباز رسول فائق نے حاصل کی اور نظامت کے فرائض چیرمین ادبی تنظیم ارتقا طاہرفاورق بلوچ نے سر انجام دیے۔شرکاء محفل نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیی.ادبی محفل میں جن شعراء کرام نے اپنے خوبصورت کلام سے نوازہ ان میںطاہر بلوچ,مجدد نعیم،خالد سعید،خاور لغاری، سلطان حرفی، شہباز رسول فائق، تمنا شیراز، مرزا ظفراللہ ظفر، محمد اکبر نیازی، محمد زبیر، نصرت یاب خان نصرت، ناصر علی ناصر، مظہر آہیر، سید مظہر مسعود، انور ضیاء مشتاق، فقیہ حیدر، رفعت وحید، گلزار حسین گلزار، اسناتھ کنول، جنید آزر، ڈاکٹر فرحت عباس، حسن عباس رضا، نسیم سحر، سعید اشعر، محبوب ظفر، جمیل یوسف، سید شبیہ الحسن رضوی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

صدرِ محفل جناب سید شبیہ الحسن رضوی نے خطبہ ِصدارت میں صاحبِ شام کے بارے میں سیرحاصل گفتگوکی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں