راولپنڈی پولیس کی کاروائی ، 5ملزمان گرفتار

2پستول30بور مع12روند ،5لیٹر شراب اور غیرقانونی پٹرول اور ڈیزل برآمد

پیر 16 ستمبر 2019 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی میں 5ملزمان گرفتار کر کے 2پستول30بور مع12روند ،5لیٹر شراب اور غیرقانونی پٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا تھانہ بنی پولیس نے شجاع سے 1پستول30بور مع7روند،تھانہ آر اے بازار پولیس نے وقاص سے 1پستول30بور مع5روند،تھانہ مورگاہ پولیس نے صدام سے 5لیٹر شراب جبکہ تھانہ روات پولیس نے 220لیٹر غیر قانونی ڈیزل اور 50لیٹر پٹرول برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں