راولپنڈی، ٹریفک پولیس افسران نے والدین سے بچھڑنے والے اڑھائی سالہ گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

پیر 16 ستمبر 2019 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) ٹریفک پولیس کے افسران نے مری روڈ پر والدین سے بچھڑنے والے اڑھائی سالہ گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور وارڈن افسر کو شاباش دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیاگزشتہ روز راولپنڈی مری روڈ پر فریسکو سویٹس کے قریب سے بچہ والدین سے الگ ہو گیا جس کو ٹریفک پولیس کے افسران نے اپنی نگرانی میںکمیٹی چوک ٹریفک چوکی پر منتقل کیا عمر کم ہونے کی وجہ سے بچہ اپنا نام بھی نہیں بتا سکتا تھا لیکن ٹریفک پولیس کے افسران نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد والدین تک رسائی حاصل کر کے انہیں ٹریفک چوکی پر بلوا کر بچے کو ان کے حوالے کیا گیا بچے کے والدین کی تلاش کے بعد بحفاظت بچے کو والدین کے حوالے کرنے پر سی ٹی او نے انچارج سرکل انسپکٹر فیصل ، انچارج مری روڈ سیکٹر انسپکٹر عامر علی اور ڈیوٹی افسر عاطف رشید کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں