حکومت پنجاب پاکستان سٹیزن پورٹل کی افادیت بارے عوامی آگاہی کیلئے وسیع البنیاد عمل کو آگے بڑھا رہی ہے ، ترجمان

بدھ 18 ستمبر 2019 00:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب پاکستان سٹیزن پورٹل کی افادیت کے بارے میں بھرپور عوامی آگاہی کے لئے وسیع البنیاد عمل کو آگے بڑھا رہی ہے تاکہ صوبہ بھر کے عوام اپنے مسائل کے تیز رفتار اور دیرپا حل کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے اس تاریخی اقدام کے کما حقہ ثمرات حاصل کر سکیں -اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں سرکاری محکموں کے سربراہان کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ متعلقہ دفاتر کے انٹری پوائنٹس (داخلی راستوں) عوامی مقامات اور سروس ڈلیوری سینٹرز سمیت اہم مقامات پر پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی بینرز آویزاں کئے جائیں ۔

علاوہ ازیں اس سلسلہ میں مخیر حضرات , فلاحی تنظیموں , بزنس کمیونٹی ، سیلولر کمپنیز ، نوجوان رضاکاروں اور سوشل میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا جائے تاکہ صوبہ کے طول و عرض میں ہر سطح پر عوام الناس مذکورہ پورٹل کی افادیت و مقاصد کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کر کے اپنے مسائل کے فوری حل کیلئے استفادہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے توسط سے موصول ہونیوالے عوامی مسائل کے حل کیلئے اضلاع کی سطح پر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی اصل روح کے مطابق ریلیف کی فراہمی کم از کم وقت میں یقینی بنائی جاسکے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں