راولپنڈی،پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف

کارروائی،5ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات برآمد

بدھ 18 ستمبر 2019 00:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1470گرام چرس،1پستول30بور معہ5روند،1پستول9MMمعہ10روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شاہد سے 270گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محبوب سے 1200گرا م چرس،شیراز سے 1پستول30بور معہ5روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے انضمام سے 1پستول9MMمعہ3روند،فیض اسلم سے 1میگزین 9MMمعہ7روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں