حکومت معیشت کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘حاجی ظفر اقبال

کاروباری حضرات مہنگائی کو کم کرنے میں خود اپنا کردار ادا کریں‘ممبر کینٹ بورڈ

بدھ 18 ستمبر 2019 15:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) حکومت معیشت کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کاروباری حضرات مہنگائی کو کم کرنے میں خود اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال یہاں احمد آباد میں ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ رزق حلال عین عبادت ہے اور کاروباری حضرات کو اسی کلیے پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اسلام ہمیں گراں فروشی اور زخیرہ اندوزی سے روکتا ہے اس سے معاشرے میں منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہو جاتے ہیں ۔اس لیے کم منافع اور اور زیادہ سیل کے اصول کو اپنایا جائے تا کہ عوام کی قوت خرید بھی متاثر نہ ہو اور کاروبار زندگی بھی چلتا رہے ۔موجودہ دور حکومت میں کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو از حد مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس نقصان کو عوام پر ٹیکس در ٹیکس لگا کر پورا کرنے کی کوشش نے عوام کا بھرکس نکال دیا گیا ہے ۔عوام معاشی بدحالی کا شکار ہونے کی وجہ سے ان کی قوت خرید میں کمی آ گئی ہے ۔اور اس پر بجلی گیس کے بلوں میں مسلسل اضافہ بھی عوام کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں