راولپنڈی ،محکمانہ غفلت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نوکری سے برطرف

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے محکمانہ غفلت اور لاپرواہی پر 1اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور1کانسٹیبل کو نوکری سے برطرف کرتے ہوئے 3سب انسپکٹر،3اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3کانسٹیبلوں کو دیگر محکمانہ سزائیں سنادیں محمد فیصل رانا کی جانب سے پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا جہاں پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کیے ،اس کے علاوہ محکمانہ احتساب کے سلسلہ میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر پولیس ملازمان کو سزائیں دیں جبکہ پہلے سے ملی سزائو ں پر اپیلیں سن کر احکامات بھی صادر کیے فرائض منصبی کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر اے ایس آئی محمد اسلم کو ڈسمس فراہم سروس ، اے ایس آئی ارشد فیاض کوایک سال سروس ضبط ، ایس آئی تہذیب الحسن ایک انکریمنٹ سٹاپ ، ایس آئی محمد ریاض کو سنشور ، اے ایس آئی تنویر حیدر کو سنشور ، اے ایس آئی مبشر حسین سنشور ، ایس آئی محمد ریاض کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جبکہ کانسٹیبل اسامہ کو حیدر سنشور ، کانسٹیبل حسنین علی و کانسٹیبل کامران قمر کو عرصہ غیر حاضری بلا تنخواہ کی سزااورعقیل حیدر کی اپیل پرڈسمس فرام سروس سے بحال کرتے ہوئے ایک سال کی انکریمنٹ روکنے کی سزا دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں