چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کاروائی کا حکم

ٴْ کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں بند کیا جائے گا ،محمد بن اشرف

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا ہے جس کے تحت کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں بند کرنے کی سخت ہدائیت کی گئی ہے اس ضمن میںسی ٹی او نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی شاہراہوں پر زندگی کا وجود ہے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں بند کیا جائے گا کیونکہ کم عمر ی میں ڈرائیونگ نہ صرف قانوناًً جرم ہے بلکہ کم عمر ڈرائیور نا سمجھ ہوتے ہیں جو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے واقف نہیں ہوتے جس کی وجہ سے روڈ حادثہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس روڈ یوزرز میں روڈ سینس، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلے میں مختلف پہلو کے ذریعے ٹریفک آگاہی اجاگر کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہے تاکہ دوران ڈرائیونگ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنایاجا سکے اس امر کا اظہار انہوں نے دورانِ سفر’’ روڈ سیفٹی پروگرام‘‘ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس آن گرائونڈ شہریوں کو سفر ی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ محفوظ سفر کے لئے کوشاں ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں سڑک سے دنیا کے ہر فرد کا واسطہ پڑتا ہے اس لئے شاہراہوں کے ضابطے ہیں جن کی پابندی کرنا ہر ایک کے لئے لازم ہے کیونکہ ایک کے حقو ق دوسرے کے فرائض ہیں لہٰذاء ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کرنا ہر ایک شخص کے لئے ضروری ہو چکا ہے کیونکہ محفوظ سفر سے ہی شاہراہوں پر زندگی کی بقاء ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں