راولپنڈی پولیس کی بروقت پولیسنگ،جائیداد کیلئے اغوا کئے گئے پاکستانی نژاد73سالہ بزرگ برطانوی شہری کو بازیاب کروالیا گیا، ملزم گرفتار

بدھ 18 ستمبر 2019 23:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پنڈی پولیس کی بروقت پولیسنگ،جائیداد کے لئے اغوا کئے گئے پاکستانی نژاد73سالہ بزرگ برطانوی شہری کو بازیاب کروا کر مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری صابر حسین ہر دو ماہ بعد پاکستان آتا جاتا تھا 15ستمبر کو صابر حسین ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلا جسے چند ملزمان نے اغواء کر لیا ڈھوک حافظ والی سائیڈ پر لے گئے ،وہاں پر گن پوائنٹ پر جائیداد کے اشٹام پیپرز اور بینک کے چیکس پر دستخط کرواتے رہے،ملزمان نے مغوی صابر حسین کو مکان میں بند کر کے تالا لگا دیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مغوی کو بازیاب کرواتے ہوئے مرکزی ملزم عبد الحفیظ کو گرفتار کر لیا جس کی نشان دہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کاتعلق ایک ایسے گینگ سے ہے جو لوگوں کو اغواء کر کے جعلسازی سے قیمتی جائیدادیں ہتھیا لیتے تھے،سی پی او نے کامیاب پولیسنگ پر ایس پی پوٹھوہار کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک ایسے پاکستانی کو بازیاب کروا لیا گیا جو برطانوی شہری بھی ہے جو وہاں پر کاروبار کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں،سی پی او نے کہا کہ اس اقدام سے پنڈی پولیس کی کارکردگی بیرون ملک میں بھی پذیرائی حاصل کر چکی ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ اس گینگ کے تمام افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جائے ،اگر ان ملزمان نے اس نوعیت کی اور وارداتیں بھی کی ہیں تو انہیں بھی ٹریس کیا جائے،سی پی او نے کہا کہ ملزمان کے ان سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ ملزمان کو سپورٹ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ کے حوالے سے مجھے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں