راولپنڈی ،پولیس میں کڑے احتساب کا سلسلہ جاری ،سی پی او کی جانب سے پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد ، مسائل سنے، موقع پر احکامات صادر کئے

بدھ 18 ستمبر 2019 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا سلسلہ جاری ، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی جانب سے پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد ۔ پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کیے ،اس کے علاوہ محکمانہ احتساب کے سلسلہ میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر پولیس ملازمان کو سزائیں دیں جبکہ پہلے سے ملی سزائو ں پر اپیلیں سن کر احکامات بھی صادر کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا اور پولیس ملازمین کے مسائل کے پیش نظرموقع پر احکامات صادرکیے جبکہ فرائض منصبی کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر اے ایس آئی محمد اسلم کو ڈسمس فراہم سروس ، اے ایس آئی ارشد فیاض کوایک سال سروس ضبط ، ایس آئی تہذیب الحسن ایک انکریمنٹ سٹاپ ، ایس آئی محمد ریاض کو سنشور ، اے ایس آئی تنویر حیدر کو سنشور ، اے ایس آئی مبشر حسین سنشور ، ایس آئی محمد ریاض کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جبکہ کانسٹیبل اسامہ کو حیدر سنشور ، کانسٹیبل حسنین علی و کانسٹیبل کامران قمر کو عرصہ غیر حاضری بلا تنخواہ کی سزااورعقیل حیدر کی اپیل پرڈسمس فرام سروس سے بحال کرتے ہوئے ایک سال کی انکریمنٹ روکنے کی سزا دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں