جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں لڑائی جھگڑا کرنے پرچار ملزمان گرفتار

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:16

راولپنڈی19ستمبر(اے پی پی(سپرنٹنڈنٹ پولیس پوٹھوار سرکل سید علی نے کہاہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کرنے والے دو فریقین کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں مقدمہ کی پیشی کے دوران دو فریقین کے آپس میں جھگڑا ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول لائن، انچارج چوکی کچہری محمد عدیل سب انسپکٹر جوڈیشل کمپلیکس بعدالت اعجاز رضا ایڈیشنل سیشن جج پہنچے۔

تھاہ سول لائن پولیس نے چند اشخاص کو جھگڑا کرتے ہوئے قابو کرلیا گیا اور کچہری کے احاطہ میں موجود مجمع کومنتشرکیا،گرفتار ملزمان میں اسد، حامد، حفیظ الرحمن اور بشارت شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں