پولیس افسران اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیں، حراست کے دوران تشدد اور اموات کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنایا جائے، آر پی او محمداحسان طفیل

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:16

راولپنڈی19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے کہا ہے کہ ،پولیس حراست کے دوران تشدد اور اموات کے متعلق عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنایا جائے۔سنگین مقدمات میںملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور ان مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ حاصل کریں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیں۔

سنیپ چیکنگ کو ہر صور ت یقینی بنائیں۔جرائم کی بیخ کنی کے لئے ایسی پالیسی ترتیب دیں جس سے پولیس کی کارکردگی واضح انداز میں نظر آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ریجن بھر میںجرائم کی مجموعی صورتحال اور لاء اینڈ آرڈر کے متعلق اپنے دفتر میں چاروں اضلاع کے پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا،ڈی پی او چکوال عادل میمن، ڈی پی او اٹک سید ندیم شہزاد بخاری اور ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدنے شرکت کی ۔ آر پی او راولپنڈی نے میٹنگ کے دوران شرکاء کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حراست میں تشدد اور اموات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس معاملے میں تما م افسران عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنائیں۔

تمام ضلعی پولیس افسران اپنے تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ کریں اور تھانہ جات کی ریکارڈ کی تکمیل ، صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں۔قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائیں ۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں اورکسی بھی صورت انصاف میں تاخیراور رکاوٹ نہ آنے دیں ۔آر پی او راولپنڈی نے مزیدکہا کہ اپنے اضلاع میں قائم خدمت مراکز کی کارکردگی کا وقتا فوقتا جائزہ لیںاور عوام کی سہولیات کے لئے مزید مناسب اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان کو تشکیل دیں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔رش کے اوقات میں تمام اضلاع کے ٹریفک افسران خود مانیٹرنگ کے لئے نکلیں اور افسران اور اہلکاروںکو مناسب ہدایات جاری کریں۔آر پی او راولپنڈی نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ ایسی فعال پالیسی کو ترتیب دیں جس سے عوام الناس حقیقی معنوںمیںپولیس کو اپنا محافظ سمجھے اور پولیس کارکردگی سے مطمئن ہو ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں