راولپنڈی ،24 گھنٹوں میں مزید 127 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا،مریضوں کی تعداد 2882 ہوگی

پمز کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 65 مریض داخل، دو بچے بھی شامل ، تین کی حالت تشویشناک ، نرسل بھی ڈینگی کا شکار ہوگئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 127 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ڈینگی مچھر سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 2882 ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پمز کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 65 مریض داخل ہیں ،65 مریضوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ، ٹریٹمنٹ کرنے والی نرس بھی ڈینگی کا شکار ہوگئی ،پمز میں تین مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،پمز میں اب تک 2300 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولی کلینک میں 43 مریض زیر علاج ہیں. ،پولی کلینک میں اب تک 350 مریضوں کا علاج کیا گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز قرار دیدیاگیا ۔اسلام اباد اور راولپنڈی کے سرکاری اور پرائویٹ اہسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں