کینٹ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اس منصوبے سے کینٹ کے عوام کو بہترین جدید ترین طبی سہولیات میسر آئیگی‘ملک اظہر نعیم

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ کینٹ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اس منصوبے سے کینٹ کے عوام کو بہترین جدید ترین طبی سہولیات میسر آئیگی اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کی تعلیم کے طلباء و طالبات کیلئے ایک بہترین ادارہ معرض وجود میں آرہا ہے منصوبے پر 60کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آرہی ہے،کینٹ کے عوام کی خوش نصیبی ہے کہ اتنا بڑا منصوبہ ان کے علاقے میں قائم ہورہا ہے،کینٹ بورڈ حکام اس منصوبے کے آغاز پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ تین سال قبل جس منصوبے کیلئے انہوں نے کوششیں کی تھیں آج اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اہلیان علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے وسائل میں رہ کر بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کینٹ میڈیکل کالج بھی ایک ایسا ہی عظیم الشان منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے علاقے میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے دورس اثرات مرتب ہوگے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں