پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کھڑا ہوچکا ہے تو دوسری طرف نااہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل پارہا ‘ارشد محمود قریشی

جمعہ ستمبر 15:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کھڑا ہوچکا ہے تو دوسری طرف نااہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل پارہا ،معیشت زبوں حالی کاشکار ہے کوئی شعبہ ایسا نہیں جو زوال پذیر نہ ہوچکا ہو ایسے میں ملک کو اس وقت سب سے زیادہ قومی یکجہتی اوراتحاد کی ضرورت ہے مگر حکومت اقدامات خاص کر اپوزیشن رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ کی وجہ سے قومی یکجہتی کہیں نظرنہیں آرہی وزیراعظم عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالفین کو پکڑ پکڑ کرجیلوں میں بند کررہے ہیں انہی اندرونی خلفشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کردی ہمیں ایسے موقع پر ایک ہونا پڑے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنا دیا ہوا تھا مگر ن لیگی حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا موجودہ صورتحال میں اگرن لیگ کی حکومت ہوتی تو تمام سیاسی جماعتیں ایک صف میں نظرآتی دشمن کواپنے اتحاد کی طاقت سے للکارا جاتا مگر پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی سے ملکی سالمیت کو بھی دائو پر لگارہی ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments