ڈینگی مچھر ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی غلط گھروں کی ہسٹری لینے پر سی او راولپنڈی کی سخت سرزنش

وکیل کالونی اور راول ٹائون سے لاروا برآمد ہونے پر پورے علاقے کو جنگی بنیادوں پر کلیئر کرنے کی سخت ہدایت

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بے جا کارروائی، غلط جگہوں پر سپرے، غلط گھروں کی ہسٹری لینے پر سی او راولپنڈی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے آخری وارننگ جاری کر دی ۔ جمعہ کو شاہ خالد کالونی، وکیل کالونی، راول ٹائون میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی اینٹی ڈینگی کارروائیوں کی سرپرائز چیکنگ کی گئی ،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، وی سی راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل عمر بھی سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ فیلڈ میں موجود تھے ۔

بے جا کارروائی، غلط جگہوں پر سپرے، غلط گھروں کی ہسٹری لینے پر سی او راولپنڈی کی سخت سرزنش، آخری وارننگ دی گئی ۔ جہاں مریض ہی نہیں وہاں کی ہسڑی لینے پر اینٹی ڈینگی ٹیم کے سپروائزر نے بھی سخت سرزنش کی اور حتمی وارننگ جاری کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ نے وکیل کالونی میں 5 ڈینگی مریضوں کے گھروں کی خود چیکنگ، لاروا بھی برآمد کر لیا۔وکیل کالونی اور راول ٹاون سے لاروا برآمد ہونے پر پورے علاقے کو جنگی بنیادوں پر کلیئر کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ۔

سیکرٹری ہیلتھ نے کالونیوں کے پارک، نرسریاں اور کھلی جگہوں کی بھی چیکنگ کی، صفائی اور سپرے کا نظام مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔لاہور سے ماہرین پر مشتمل اینٹی ڈینگی کو فوری راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنڈی کی ٹیموں کے ہمراہ کام کریں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے کہاکہ راولپنڈی اب میرا پہلا گھر ہے، روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ کروں گا، غفلت بالکل برداشت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ خفیہ سرپرائز چیکنگ ٹیم بھی بنا دی، اب فرضی کام نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں