راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ نے ساتویں جماعت کے طالبعلم کی نیم برہنہ ویڈو یو بنا کر اسے بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ ستمبر 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) سی پی او کے بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے کے لئے عملی اقدامات،تھانہ واہ کینٹ نے 7ویں جماعت کے طالبعلم بچے کی نیم برہنہ ویڈو یو بنا کر اسے بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،بلیک میلنگ سے تنگ بچہ گھر سے پیسے چوری کر کے ملزمان کو بھتہ دیتا تھا،تفصیلات کے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پنڈی کے بچوں کو ہر قسم کے استحصال اور تشدد سے بچانے کے لئے آئی جی پنجاب کی ہدایات پر پنڈی پولیس کو عملی روڈ میپ دے رکھا ہے ،جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے بچوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کے ایسے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے جو7ویں جماعت کے طالبعلم بچے سے ہزاروں روپے کی بھتے کی رقم وصول کر چکا تھا ،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں7ویں جماعت کے طالبعلم محمد فواد کی چند ملزمان نے شلوار اتروا کر نیم برہنہ ویڈیو بنائی،ملزمان نے بچے کو دھمکی دی کہ اگر اس نے گھر سے بھتے کی رقم لا کر نہ دی تو وہ اس کی نیم برہنہ ویڈو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے ایس پی نے کہا کہ محمد فواد کا والد فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنے چچاکی کفالت میں ہے،یتیم بچہ ڈر گیا اس نے گھر سے پیسے چوری کرنا شروع کر دئیے ،گھر والوں نے پکڑا سختی شروع کی تو یتیم بچے کے بلیک میل ہونے کا معاملہ سامنے آیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر شاہ کو گرفتار کر لیا جو بچے کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے ،جبکہ تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،ایس پی نے بتایا کہ یتیم بچہ ملزمان کی بلیک میلنگ سے ڈپریشن کا شکار ہو گیا اور ایک مرتبہ سکول کے واش روم میں گر گیا،سی پی او فیصل رانا نے پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس پی پوٹھوہار سید علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک طالبعلم کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ گئے قوم کے بچے کو سفاک ملزمان کی بلیک میلنگ سے نجات مل گئی،سی پی او نے کہا کہ اس گینگ کے سارے ملزمان گرفتار کئے جائیں ،سی پی او نے کہا کہ ملزمان سے بھتے کی رقم وصول کی جائے ،ملزمان سے تفتیش کر کے اس بات کا پتہ چلایا جائے کہ ملزمان نے اور کن کن بچوں کو اپنی سفاکیت سے بلیک میل کیا بھتہ وصول کیا،اگر اور وارداتیں بھی ہوں تو سب کی الگ الگ ایف آئی آرز درج کی جائیں ،تاکہ ایسے معاشرتی ناسوروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے،سی پی او نے کہا کہ میں نے پنڈی کی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ پنڈی کا ہر بچہ مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایسے اقدامات اٹھاؤں گا جس سے پنڈی میں ہر بچہ خود کو محفوظ ہی نہیں ہر حوالے سے محفوظ ترین سمجھے گا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments